او آئی سی کے اجلاس کو عملی جامہ پہنانے کی ضرورت ہے ۔ چوہدری شجاعت حسین

تمام اسلامی ممالک کو باہمی اختلافات بھلا کر افغانستان کی مدد کرنا ہو گی ۔ چوہدری پرویز الہی

 

لاہور (نیوزپلس)  صدر  پاکستان مسلم لیگ (ق)  چودھری شجاعت حسین نے  افغانستان کے حوالے سے ہونے والی  او آئی سی  کے غیرمعمولی اجلاس پر اپنا بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمان ملکوں کو  ایک دوسرے کے ساتھ صرف کانفرنس کی حد تک نہیں بلکہ عملی طور پر بھی تعاون کرنے کی ضرورت ہے ۔

چودھری شجاعت حسین  اور اسپیکر پنجاب اسمبلی  چوہدری پرویز الٰہی سے  اعجاز الحق اور مقبول شیخ نے ملاقات کی ، دونوں رہنماؤں  نےچودھری شجاعت سے ان کی خیریت دریافت کی  ۔ اس موقع پر  چودھری شجاعت حسین نے  اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ افغانستان کے معاملے پر پاکستان میں او آئی سی کانفرنس کا انعقاد خوش آئند ہے ، افغانستان میں  اقتصادی و غذائی بحران ہے  جبکہ اسے عالمی پابندیوں کا بھی سامنا ہے ۔

جبکہ اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ مسلم ممالک ایک دوسرے کی مدد کریں تو غیروں کے آگے ہاتھ پھیلانے کی ضرورت نہ پڑے، تمام اسلامی ممالک  کو باہمی اختلافات بھلا کر افغانستان کی مدد کرنا ہو گی ۔

پاکستان مسلم لیگ (ق)چودھری شجاعت حسین
Comments (0)
Add Comment