ووہان (نیوز پلس / مانیٹرنگ دیسک) کورونا وائرس سارس سے بھی زیادہ مہلک ثابت،،، جان لیوا کرونا وئرس چین سمیت دنیا بھر میں مرنے والوں کی تعداد 813ہوگئی ہے،،،،اب تک وائرس سے 37ہزار سے زیادہ افراد متاثر ہو چکے ہیں۔چین میں مہلک کورونا وائرس کے وارجاری ہیں،24گھنٹوں کے دوران مزید89افرادہلاک ہوگئے،تعداد 810سے تجاوزکرگئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 37ہزارسے بڑھ گئی۔ چینی حکام کے مطابق کورونا سے ہونے والی ہلاکتیں سارس وائرس کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہوچکیں ہیں،،،،،،سارس سے 2003میں 8ماہ کے دوران 774افراد ہلاک ہوئے تھے۔دوسری جانب ہنگامی بنیادوں پر قائم کیے جانے والے ایمرجنسی اسپتال میں مریضوں کا علاج شروع کردیا گیا۔ووہان میں متاثرین کو زبردستی ان کے گھروں سے نکال کر اسپتال پہنچایا جانے لگا، مختلف شہروں میں وائرس سے بچاؤکے لیے اسپرے بھی کیاجارہا ہے۔چینی صوبے ہوبئی میں ماسک اورحفاظتی گاؤنز سمیت دیگر طبی سامان کی قلت برقرارہے،،،جبکہ دکاندارماسک کوبلیک میں فروخت ہو رہے ہیں جس عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔