کنگنا رناوت کی نئی فلم ’ایمرجنسی‘ کا ٹریلر 14اگست کو ریلیز کیا جائے گا

کنگنا رناوت کی نئی فلم ’ایمرجنسی‘ کا ٹریلر 14اگست کو ریلیز کیا جائے گا

 فلم کا ٹریلر14 اگست کو آئے گا جبکہ فلم 6 ستمبر کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی

ممبئی:    بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کی نئی فلم ’ایمرجنسی‘ کا ٹریلر14 اگست کو ریلیز کیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر اداکارہ نے مداحوں کو خبر دی کہ فلم کا ٹریلر14 اگست کو آئے گا جبکہ فلم 6 ستمبر کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

سیاسی تھرلر کیلئے پہلے 24 نومبر 2023 کی تاریخ مقرر کی گئی تھی لیکن سلمان خان کی ’ٹائیگر3‘ کے ساتھ تصادم سے بچنے کیلئے فلم کی ریلیز ملتوی کردی گئی تھی۔

کنگنا رناوت کی مرکزی کردار کے ساتھ ’ایمرجنسی‘ ایک تاریخی ڈراما ہے جسے اداکارہ نے خود ہی ہدایت کاری دی اور پروڈیوس کیا ہے۔

فلم ’ایمرجنسی‘ کے اسکرپٹ میں بھی اداکارہ نے کردار ادا کیا ہے جبکہ اسے ابتدائی طور رتیش شاہ نے لکھا ہے۔تھرلر فلم کی کہانی انڈیا کی تیسری وزیراعظم اندرا گاندھی کے سیاسی کیریئر کے گرد گھومتی ہے جن کی پالیسیوں نے انڈیا کی تاریخ کو تبدیل کیا تھا۔

’ایمرجنسی‘ میں کنگنا رناوت کے ساتھ انوپم کھیر، شریاس تالپاڑے اور ماہیما چوہدری نے اہم کردار ادا کیے ہیں۔

اداکارہ کنگنا رناوتبالی ووڈ
Comments (0)
Add Comment