کراچی(نیوز پلس)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے آئی جی سندھ سید کلیم امام کو ہٹانے کیلئے وزیراعظم عمران خان کو ایک اور خط لکھتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر کلیم امام کا رویہ سندھ میں نفرتوں کا سبب بن رہا ہے اور آئی جی سندھ غیر سنجیدہ باتوں سے صوبائی حکومت کی توہین کر رہے ہیں، کلیم امام سندھ حکومت کا کھلے عام مذاق اڑا رہے ہیں۔ وزیراعلی مراد علی شاہ نے وزیر اعظم کو بھیجے گئے خط میں مزید کہا کہ پنجاب خیبر پختونخواہ میں آئی جی فوری تبدیل کیے گئے تاہم سندھ کا معاملہ لٹکا ہوا ہے۔ وفاقی کابینہ کا آئی جی سے متعلق فیصلہ 1993 کے معاہدے کی خلاف ورزی ہے، آئی جی کو ہٹانے کے لیے ٹھوس وجوہات ہیں۔وزیراعلی سندھ نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کو مشاورتی عمل میں شامل کرنے کو غلط قراردیا ہے۔