پشاور (نیوز پلس)امیرجماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک میں ذاتی مفاد کی لڑائی لڑی جارہی ہے، کشمیر ہماری طرف دیکھ رہا ہے، ہمارے ملک کے ایوانوں کے اندر اور باہر الزامات لگائے جارہے ہیں اس وقت آزمائش سے دوچار ہے، حکومت اور اپوزیشن دست و گریبان ہیں۔سراج الحق نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے جوائنٹ سیشن میں وزراء کا رویہ درست نہیں تھا، ذاتی مفاد کی لڑائی لڑی جارہی ہے، کشمیر ہماری طرف دیکھ رہا ہے، ہمارے ملک کے ایوانوں کے اندر اور باہر الزامات لگائے جارہے ہیں۔سراج الحق نے وزیرِ اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کوئی پاکستان آتا تو ڈرائیور بن کر اسے گھر تک چھوڑنے چلے جاتے تھے، حکومت کا دعویٰ تھا کہ باہر کے ممالک سے ان کے بڑے تعلقات ہیں، آج مصیبت کی گھڑی میں کوئی بھی ساتھ نہیں کھڑا ہے۔اُنہوں نے مزید کہا ہے کہ حکومت نے قومی و حدت قائم کرنے کی ضرورت پوری نہیں کی، حکومت نان ایشوز کو سامنے لارہی ہے، حکومت کی جانب سے ایسے اقدامات کیے جا رہے ہیں کہ جس سے کشمیر کا معاملہ پس پشت چلا جائے۔