کسی ٹیم میں جگہ نہ ملنے پر احمد شہزاد نے مستقبل کا بڑا فیصلہ کر لیا
پی ایس ایل کی کسی ٹیم میں جگہ نہ ملنے پر احمد شہزاد نے مستقبل کا بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔پاکستان سپر لیگ کے سیزن 9 کیلئے تمام ٹیموں نے ڈرافٹنگ کے دوران اپنے سکواڈ مکمل کر لئے ہیں تاہم ابھی سپلیمنٹری میں بھی کچھ کھلاڑیوں کا چناؤ کیا جائے گا لیکن ڈرافٹ میں کسی بھی ٹیم کا حصہ نہ بن پانے پر احمد شہزاد کافی افسردہ دکھائی دے رہے ہیں اور انہو ں نے پی ایس ایل کو خیر آباد کہنے کا فیصلہ کر لیاہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے سیزن 9 کیلئے کسی بھی ٹیم نے احمد شہزاد کو لینے کا فیصلہ نہیں کیا جس کے باعث اب انہوں نے اپنے مستقبل کیلئے اپنے قریبی لوگوں سے مشاورت شروع کر دی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ احمد شہزاد جلد ہی اپنے مستقبل سے متعلق بڑا فیصلہ کرنے جارہے ہیں اور ان کی جانب سے پی ایس ایل کو چھوڑنے کا اعلان متوقع ہے، ممکنہ طور پر احمد شہزاد اپنے پی ایس ایل سے متعلق مستقبل کا اعلان آج جمعہ کے روز کریں گے۔