کسی قیمت پر ملکی استحکام کو خراب نہیں ہونے دیں گے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

ایس ایس جی کمانڈوز ہمارا فخر ہیں

راولپنڈی(نیوز پلس)پاک فوج کے سپہ سالارجنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کسی قیمت پر ملکی استحکام کو خراب نہیں ہونے دیں گے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل باجوہ نے ایس ایس جی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا،اس موقع پر آرمی چیف نے آرمی کمانڈوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایس جی کمانڈوز ہمارا فخر ہیں۔آرمی چیف نے مزید کہا کہ ملک دشمن قوتوں کو ناکام کرتے ہوئے استحکام لائے ہیں، افسروں اور جوانوں نے دفاع کے لیے بے شمار خدمات سر انجام دیں۔

 

جنرل قمر جاوید باجوہ
Comments (0)
Add Comment