واشنگٹن (نیوزپلس) امریکہ ،انڈیا، اور برازیل سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس کی عالمی وبا سے اموات اور مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہاہے، بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے تین لاکھ68 ہزار سے زائد نئے کیس رپورٹ ہوئے جبکہ دنیا کے دیگر ممالک میں مہلک وائرس سے اموات کی تعداد32لاکھ17 ہزار تک پہنچ گئی جبکہ متاثرین کی تعداد15کروڑ35لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ پیر کوامریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد153557947ہے، وائرس سے متاثرہ ملکوں میں اب تک3217893 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا کے فعال متاثرین کی تعداد18732998ہے، کورونا وائرس کی وبا سے امریکہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، ملک میں کورونا وائرس کے باعث اب تک مجموعی ہلاکتوں کی تعداد دنیا میں کسی بھی ملک میں سب سے زیادہ ہے۔ برازیل کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کے لحاظ سے دوسرے اور مریضوں کے حوالے سے تیسرے نمبر پر ہے جبکہ بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے اعتبار سے دوسرا اور میکسیکو ہلاکتوں کے اعدادوشمار سے تیسرا شدید متاثرہ ملک ہے۔بھارت میں کورونا وائرس کا پھیلاﺅ تیزی سے جاری ہے، ملک بھر میں ریکارڈ تین لاکھ68 ہزار سے زائد نئے مریضوںکے بعد بھارت میں مہلک کورونا متاثرین کی تعداد2 کروڑ تک پہنچ گئی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں مزید368147 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ اس دوران3417 افراد مہلک وائرس سے دم توڑ گئے ہیں۔ کورونا وائرس کے نئے کیسز کے بعد مصدقہ متاثرین کی مجموعی تعداد لگ بھگ دو کروڑ ہے جبکہ مزید ہلاکتوں کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد218959 ہے۔ بھارت میں نئے یومیہ متاثرین کی تعداد دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہے، ملک میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد3413642 ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس کی وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد3 کروڑ31 لاکھ 80 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ ملک بھر میں وائرس سے اموات کی تعداد5 لاکھ91 ہزارسے بڑھ گئی ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد33180441 ہے جبکہ فعال متاثرین کی تعداد6765579 ہے۔ حکام کے مطابق ملک میں مہلک وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، امریکہ کورونا وائرس کی وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد دنیا میں کسی بھی دیگر ملک سے زیادہ ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس کی وبا سے اب تک591062افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔لاطینی امریکہ کے ملک برازیل میں کورونا وائرس سے ہلاکتوںکی تعداد4 لاکھ سات ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ ملک میں مریضوں کی تعدادایک کروڑ47لاکھ 54 ہزار تک پہنچ گئی۔ برازیل میں کورونا وائرس سے روزانہ ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، برازیل میںکورونا وائرس کے نئے کیسز کے بعد مصدقہ مریضوں کی تعداد14754910ہے۔ وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی وبا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد407775 ہے جبکہ مختلف علاقوں میں اس وقت کورونا وائرس کے1068417فعال مریض ہیں۔ برازیل کی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں اب تک13278718 سے زائد کورونا مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ برازیل کورونا وائرس کے مریضوں کے اعتبار سے دنیا کا تیسرا جبکہ ہلاکتوں کے حوالے سے دوسرا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے۔ برازیل کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد کے لحاظ سے امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے جبکہ کورونا متاثرین کی تعداد کے لحاظ سے امریکہ اور بھارت کے بعد تیسرے نمبر پر ہے۔