بیجنگ(نیوز پلس) چین سے پھیلنے والے مہلک کرونا وائرس نے اب تک 27 ملکوں تک پھیل چکا ہے۔تازہ ترین صورتحال کے مطابق کرونا وائرس کی وجہ سے سعودی عرب نے بھی چین سے آنے والے افراد کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔پابندی لگانے والاسعودی عرب 16 واں ملک ہے۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیوایچ او) نے سنگین صورتحال سے نمٹنے کے لیے عالمی برادری سے 68 کروڑ ڈالر امداد کی اپیل کردی ہے۔کورونا وائرس تیز رفتار ی سے دنیا میں پھیل رہا ہے۔21 جنوری کو چین کے صرف ایک صوبے میں کرونا کے مریض تھے مگر چند ہی دنوں میں پورے چین کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ متاثرین کی تعداد بھی کچھ ہی دنوں میں ہزاروں تک پہنچ گئی ہے۔ کورونا وائرس اب تک 4 براعظموں کے27 ملکوں کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے۔ٹوکیو کے قریب سمندر میں کھڑے جہاز میں 20 مزید افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ 3 ہزار 700 سیاحوں کے جہاز کوقرنطینہ کے لیے سمندر میں ہی رکھا گیا ہے۔
ملائیشیا میں کرونا وائرس سے متاثر شخص کی بہن بھی بیماری کا شکار ہوگئی۔ انڈوینشیا میں لوگوں کو چمگادڑ، سانپ اور دیگر جنگلی جانور نہ کھانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔سعودی عرب نے حالیہ دنوں میں چین جانے والوں کے ملک میں داخلے پر پابندی لگادی ہے۔ برطانوی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ سعودی حکام نیشہریوں کو تنبیہ کی ہے کہ کسی نیچین جانیکی کوشش کی تو اس کا پاسپورٹ پھاڑ دیا جائے گا۔تاہم پاکستان میں ابھی تک کرونا وائرس کا کیس سامنے نہیں آیا۔اس حوالے سے پاکستان نے بھی اہم اقدامات اٹھائیں ہیں۔