کروشیا نے مراکش کو شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کر لی
قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ کے تیسری پوزیشن کے لئے کھلیے گئے میچ میں کروشیا نے مراکش کو فیفا ورلڈ کپ میں میں کروشیا نے مراکش1-2 سے شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہا جبکہ مراکش نے میگا ایونٹ میں چوتھی پوزیشن حاصل کی ۔
دوحہ کے خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تیسری پوزیشن کے میچ میں کروشیا کے جوسکو گوارڈیول نے ساتویں منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلانے میں کامیاب ہوئے۔
کروشیا کی برتری زیادہ دیر تک برقرار نہ رہ سکی اور کھیل کے 9ویں منٹ میں مراکش کے اشرف داری نے گول کرکے میچ ایک، ایک سے برابر کردیا۔
پہلا ہاف ختم ہونے میں ابھی چند منٹ ہی باقی تھے کہ کروشیا کے مسلاف اورسیچ نے گول کرکے اپنی ٹیم کو ایک بار پھر برتری دلا دی۔
میچ کے پہلے ہاف کا اختتام 1-2 سے کروشیا کی برتری پر ہوا۔جو آخری وقت تک برقرار رہا۔
دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے بھرپور کھیل پیش کیا اور ایک دوسرے پر کئی حملے کیے لیکن کوئی بھی ٹیم مزید کوئی گول اسکور نہ کرسکی،
مگیا ایونٹ کا فائنل اتوار کو دفاعی چیمپئین فرانس اور ارجنٹینا کے درمیان کھیلا جائے گا۔