کراچی میں پرتشدد سیاست کی کوئی جگہ نہیں، بلاول بھٹو

کراچی میں پرتشدد سیاست کی کوئی جگہ نہیں، بلاول بھٹو

 فائرنگ کرنے والوں کے خلاف جے آئی ٹی تشکیل دیں گے، صوبے میں پرتشدد کارروائیاں ناقابل برداشت ہیں،بلاول بھٹوزرداری

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ الیکشن میں ہمارے کارکنوں پر تشدد کیا گیا، جو بھی ان حملوں میں ملوث تھے انھیں پکڑیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری ہفتہ کونیوکراچی میں کمسن شہید عبدالرحمان کے لواحقین سے تعزیت کے لئے ان کی رہائش پہنچے۔انہوں نے ایم کیوایم کارکنان کی فائرنگ سے شہید ہونے والے 12سالہ عبدالرحمان کی والدہ رسولہ بی بی اور ماموں عبدالغفار سے اظہار افسوس کیا۔بلاول بھٹو زرداری نے ایم کیوایم کارکنان کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے 16 سالہ رحمان اسماعیل کی عیادت بھی کی۔

ان کے والد اسماعیل اور والدہ گلزار بی بی سے اظہار یکجہتی کیا۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے کمسن جیالے عبدالرحمان کو قتل کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔اس موقع پر میڈیا سے بات چیت میں بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ الیکشن میں ہمارے کارکنوں پر تشدد کیا گیا، جو بھی ان حملوں میں ملوث تھے انھیں پکڑیں گے۔

انہوں نے کہاکہ شہید عبدالرحمان کے گھر تعزیت کے لیے آیا ہوں، الیکشن کے دوران ہمارے کارکنان شہید ہوئے۔پیپلزپارٹی اپنے کارکنوں کی قربانیاں نہیں بھولے گی، کراچی میں پرتشد سیاست کی کوئی جگہ نہیں۔انھوں نے کہا کہ فائرنگ کرنے والوں کے خلاف جے آئی ٹی تشکیل دیں گے، صوبے میں پرتشدد کارروائیاں ناقابل برداشت ہیں۔بلاول بھٹونے کہاکہ یہ ہماری سیاست نہیں کہ کسی جماعت کا پرچم اتاریں، ہم کسی کے ڈراموں سے بلیک میل نہیں ہوں گے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ شہید عبدالرحمان کے اہلخانہ کیخلاف ہی مقدمہ درج کیا گیا، ہم کارکنوں کو انصاف دلائیں گے۔

بلاول بھٹو زر داریپاکستان پیپلزپارٹی
Comments (0)
Add Comment