کراچی میں راشن تقسیم کے دوران بھگڈر سے 11 فراد جاں بحق
کراچی میں راشن تقسیم کے دوران بدترین بھگڈر مچنے سے کم سے کم 11 افراد اپنی قیمتی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ،بھگدڑ کا یہ افسوسناک واقع کراچی کے علاقے سائٹ میں نورس چورنگی کے قریب پیش آیا۔
پولیس حکام کے مطابق راشن تقسیم کے دوران لوگوں کی کثیر تعداد موجود تھی ،ابتدائی اطلاعات کے مطابق جس جگہ راشن تقسیم ہو رہا تھا وہاں کرنٹ لگنے سے بھگڈر مچی ،جس سے نالے کی قریبی دیوار بھی گر گئی ،جس سے نالے میں 2 بچے گر کر جاں بحق ہوئے
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 3 بچے اور 8 خواتین شامل ہیں۔
ریسکیو ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ واقعے میں کئی افراد بے ہوش بھی ہوئے ہیں۔ جن میں بعض کی حالت نازک ہے۔
پولیس حکام کے مطابق 15 زخمیوں کو سول اور عباسی شہید اسپتال منتقل کی گیا ہے عباسی شہید میں 9 نعشوں جبکہ 2 نعشیں سول اسپتال میں لایا گیا جبکہ فیصل ایدھی کے مطابق عباسی شہید اسپتال میں تمام نعشیں خواتین کی ہیں جن میں 3 بچیاں بھی شامل ہیں