کراچی، گاڑی پر خودکش حملہ، 2 افراد شہید، خودکش حملہ آور کا سر اور جسم کے کچھ اعضا مل گئے

کراچی، گاڑی پر خودکش حملہ، 2 افراد شہید، خودکش حملہ آور کا سر اور جسم کے کچھ اعضا مل گئے

کراچی کے علاقے لانڈھی کی مانسہرہ کالونی میں غیر ملکی شہریوں کی گاڑیوں کے قریب خودکش حملے ہوا جس کے نتیجے میں 2 دہشت گرد ہلاک جبکہ سیکیورٹی گارڈ دوران علاج جام شہادت نوش کیا۔

پولیس کے مطابق دھماکے کے وقت فائرنگ بھی کی گئی، دہشت گردی کا نشانہ بنائی گئی وین میں 5 غیر ملکی سوار تھے۔

ایس ایس پی ملیر طارق مستوئی کا کہنا ہے کہ شرافی گوٹھ تھانے کی حدود میں گاڑی پر خودکش حملہ ہوا ہے۔

ایس ایس پی کورنگی کا کہنا ہے کہ واقعے میں قریب موجود ایک اور گاڑی کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گاڑی کو موٹرسائیکل پر سوار خود کش بمبار کے ذریعے نشانہ بنایا گیا، جائے وقوعہ سے کلاشنکوف اور دستی بم سے بھرا بیگ بھی ملا ہے۔

دھماکے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ہسپتال حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کے زخمیوں میں نور محمد، لنگر خان اور سلمان رفیق شامل ہیں، 2 کی حالت تشویشناک ہے، دھماکے کے زخمیوں میں کوئی غیر ملکی شامل نہیں ہے۔

ڈی آئی جی ایسٹ اظفر مہیسر کا لانڈھی کی مانسہرہ کالونی میں ہوئے خودکش حملے کے حوالے سے کہنا ہے کہ سیکیورٹی تھریٹ کے باعث پولیس الرٹ تھی، خودکش حملہ آور کا سر اور جسم کے کچھ اعضاء ملے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ہلاک کئے گئے دوسرے دہشت گرد کی فنگر پرنٹس کے ذریعے شناخت کی کوشش کی جائے گی۔

واضح رہے کہ حملے میں 3 افراد زخمی ہوئے ہیں تمام غیر ملکی محفوظ رہے،

خودکش حملہکراچی
Comments (0)
Add Comment