کالعدم ٹی ٹی پی حملوں کے لئے افغانستان کی سرزمین استعمال کر رہی ہے، محسن نقوی

کالعدم ٹی ٹی پی حملوں کے لئے افغانستان کی سرزمین استعمال کر رہی ہے، محسن نقوی

پاکستان نے کئی دہائیوں سے افغان مہاجرین کی مہمان نوازی کی ہے، غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی واپسی کا مرحلہ وار آغاز کیا جا چکا ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز، پولیس اور شہریوں کی قربانیوں کی نظیر نہیں ملتی، وزیر داخلہ محسن نقوی سے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان اندریکا رتوتے سے گفتگو

اسلام آباد:  وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان اندریکا رتوتے کی قیادت میں وفد نے بدھ کو وزارت داخلہ میں ملاقات کی۔ اعلیٰ سطح کے وفد میں اقوام متحدہ کے ریذیڈنٹ کوآرڈینیٹر محمد یحییٰ، فدی ایل اور افغانستان میں اقوام متحدہ مشن کے سربراہ مالک سیسے بھی شامل تھے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے وزارت داخلہ آمد پر اقوام متحدہ کے وفد کا خیر مقدم کیا۔ اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان نے بلوچستان میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات کی پرزور مذمت کی۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی ایک عالمگیر مسئلہ ہے اور پاکستان دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز، پولیس اور شہریوں کی قربانیوں کی نظیر نہیں ملتی۔

 وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستان میں حملوں میں کالعدم ٹی ٹی پی کے ملوث ہونے کے بارے میں وفد کو آگاہ کیا۔

 انہوں نے کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی حملوں کے لئے افغانستان کی سرزمین استعمال کر رہی ہے، اس کو ہر صورت روکنا ہو گا۔

 ان کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں امن اور استحکام کا خواہاں ہے اور اس ضمن میں ہر ممکن کردار ادا کر رہا ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان نے کئی دہائیوں سے افغان مہاجرین کی مہمان نوازی کی ہے، غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی واپسی کا مرحلہ وار آغاز کیا جا چکا ہے۔

بشکریہ: اے پی پی

افغانستاناقوام متحدہاندریکا رتوتےکالعدم ٹی ٹی پیوفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
Comments (0)
Add Comment