کابل: خودکش دھماکے میں افغان وزیر خلیل الرحمان حقانی جاں بحق

کابل: خودکش دھماکے میں افغان وزیر خلیل الرحمان حقانی جاں بحق

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خود کش دھماکے میں افغان عبوری حکومت کے وزیر مہاجرین خلیل الرحمان حقانی جاں بحق ہو گئے ۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق خلیل الرحمان حقانی کے جاں بحق ہونے سے متعلق بھتیجے انس حقانی نے تصدیق کردی۔

رپورٹ کے مطابق افغان وزیر برائے مہاجرین کابل میں وزارت کے دفاتر میں ہونے والے دھماکے میں جاں بحق ہوئے جبکہ انکے علاوہ بھی مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

58 سالہ خلیل الرحمان حقانی نیٹ ورک کے ایک سینئر رہنما تھے اور2021 میں افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلاء کے بعد طالبان کی عبوری حکومت میں وزیر بنے۔

طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے اب تک یہ افغانستان میں طالبان حکومت کا سب سے اہم نقصان تصور کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ خلیل الرحمن حقانی جلال الدین حقانی کے بھائی تھے جنہوں نے حقانی نیٹ ورک کی بنیاد رکھی تھی۔

افغانستانخلیل الرحمان حقانی
Comments (0)
Add Comment