ڈی آئی خان: سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ، 2 جوان شہید

ڈی آئی خان: سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ، 2 جوان شہید

ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ کے تیجے میں پاک فوج کے 2 جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈی آئی خان میں خود کش بمبار نے اپنی گاڑی سکیورٹی فورسز کے قافلے سے ٹکرائی جس کے نتیجے میں دو اہلکار شہید ہوئے۔

خودکش حملے میں شہید ہونے والے 38 سالہ نائب صوبیدار یاسر شکیل اور 34 سالہ سپاہی طاہر نوید کا تعلق ڈسٹرکٹ کوہاٹ سے ہے۔

 پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ اس بزدلانہ حملے کے ذمے داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

آئی ایس پی آرپاک فوجڈی آئی خان
Comments (0)
Add Comment