ڈیجیٹل میڈیا جرنلسٹ ایسوسی ایشن کا قیام فیصل تارڑ صدر ،ثاقب علی راٹھور جنرل سیکرٹری منتخب

, مرکزی صدر انس گوندل ، سیکرٹری مالیات عمران علی خان نے اجلاس میں خصوصی شرکت کی

ڈیجیٹل میڈیا جرنلسٹ ایسوسی ایشن کا قیام فیصل تارڑ صدر ،ثاقب علی راٹھور جنرل سیکرٹری منتخب

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) اسلام آباد میں ڈیجیٹل میڈیا جرنلسٹ ایسوسی ایشن کا قیام، فیصل تارڑ صدر ،ثاقب علی راٹھور جنرل سیکرٹری منتخب ، ڈیجیٹل میڈیا ایک حقیقت ہے اس کو قبول کرنا ہو گا، مرکزی صدر انس گوندل کا خطاب ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد میں ڈیجیٹل میڈیا جرنلسٹ ایسوسی ایشن کا قیام عمل میں لایا گیا، جس میں مرکزی صدر انس گوندل ، سیکرٹری مالیات عمران علی خان نے اجلاس میں خصوصی شرکت کی، اس کے بعد مرکزی صدر نے اسلام آباد کی باڈی کا اعلان کیا،

متفقہ طور پر صدر اسلام آباد چیپٹر فیصل تارڑ اور جنرل سیکرٹری ثاقب علی راٹھور کو منتخب کیا گیا ہے، جبکہ شاہد ثقلین ایڈوائزری بورڈ میں شامل ہیں،مرکزی باڈی میں ساجد گوندل سنیئر نائب صدر، اسد چوہدری نائب صدر، جہانگیر خان نائب صدر منتخب کیا گیا ہے ۔ صدر انس گوندل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل میڈیا اب ایک حقیقت بن چکا ہے جس سے انکار کسی صورت میں نہیں کیا جا سکتا ہے،

 ڈیجیٹل میڈیا سے منسلک صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے دن رات محنت جاری رکھیں گے۔ ڈیجیٹل میڈیا جرنلسٹ ایسوسی میں پاکستان بھر کے صحافیوں کی شمولیت اس بات کی گواہ ہے کہ ڈیجیٹل میڈیا طاقت ور ہے، اس تنظیم میں ملک پاکستان کے معروف صحافی شامل ہیں جو نئے آنے والے صحافیوں کی استعداد کار کو بڑھانے کے لیے ورکشاپ کروائیں گے، ڈیجیٹل میڈیا کی وجہ سے پاکستان میں بے روزگاری میں کمی کے ساتھ ساتھ پاکستان کی معشیت میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

ڈیجیٹل میڈیا
Comments (0)
Add Comment