ڈیجیٹل دورمیں غلط معلومات اور جعلی خبروں کے خطرات کا سامنا ہے، آرمی چیف
طلبا ڈیجیٹل مواد اور سائٹس احتیاط سے استعمال کریں
راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا کہ آرمی چیف جنرل سید سید عاصم منیر سے ہاورڈ بزنس سکول کے چوالیس (44) رکنی وفد نے ملاقات کی، ملاقات میں پاکستان کے مختلف امور پر بات چیت ہوئی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران آرمی چیف نے موجودہ سکیورٹی چیلنجز کے تناظر میں تعلیم، مثبت سوچ کی اہمیت پر روشنی ڈالی، پاکستان کے وسیع پوٹینشل پر بھی اظہارخیال کیا اور کہا کہ وفد کے شرکاء ذاتی تجربات کی روشنی میں اپنی رائے قائم کریں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ بری فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے طلبہ کو ڈیجیٹل دور میں غلط معلومات اور جعلی خبروں کے خطرات سے خبردار کیا ہے ۔
طلبا سے بات چیت کرتے ہوئے آرمی چیف نے ان پر زوردیا کہ وہ ڈیجیٹل مواد اور سائٹس احتیاط سے استعمال کریں ۔
آئی اس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے عصر حاضر کے سیکورٹی مسائل سے نمٹنے کیلئے تعلیم ، تنقیدی سوچ اور جدت کی اہمیت پرزوردیا ۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سپہ سلار نے کہا کہ پاکستان کی وسیع صلاحیت کو اجاگر کیا اور وفد کی حوصلہ افزائی کی کہ ذاتی تجربات کی بنیادپر اپنی آرا قائم کی جائیں۔
پاک فوج شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق طلبہ نے سوال وجواب کی تعمیری اور بھرپور نشست فراہم کرنے پر بری فوج کے سربراہ کا شکریہ اداکیا ۔