ڈکی بھائی نے 10 ملین سبسکرائبرز کا اہم سنگ میل عبورکر لیا

ڈکی بھائی نے 10 ملین سبسکرائبرز کا اہم سنگ میل عبورکر لیا

پر ڈکی بھائی نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا

 

پاکستان کے مشہور یوٹیوبر سعد الرحمٰن، المعروف ‘ڈکی بھائی’ نے 10 ملین سبسکرائبرز کا سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔

فیملی ولاگز اور روستنگ ویڈیوز کے ذریعے شہرت پانے والے ڈکی بھائی حال ہی میں خبروں کی زد میں آئے تھے، جب 16 اگست 2025 کو وہ اہلیہ کے ساتھ ملائیشیا میں ایک ایونٹ کے لیے روانہ ہونے سے قبل ایف آئی اے کی گرفت میں آ گئے۔

یوٹیوبر کو تین ماہ قید میں گزارنا پڑا اور رہائی سے قبل ایک ایف آئی اے افسر کو بھاری رقم بھی ادا کی گئی۔

اب ڈکی بھائی نے ایک نیا ولاگ شیئر کیا ہے، جس میں انہوں نے تمام مشکلات اور تنازعات کے باوجود اپنی ایک بڑی کامیابی کا جشن منایا۔

انہوں نے اپنے مداحوں کے ساتھ تین گھنٹے طویل لائیو اسٹریم بھی کی، جو اس وقت تک جاری رہی جب تک ان کا یوٹیوب چینل 10 ملین سبسکرائبرز کے ہدف تک نہیں پہنچ گیا۔

7 سال کے عرصے میں یہ سنگِ میل عبور کرنے پر ڈکی بھائی نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور خاص طور پر اپنی والدہ کا بھی تہہ دل سے شکریہ کہا، جنہوں نے فون کال پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب ناقابلِ یقین لگتا ہے، اور اگر ان کا بیٹا خوش ہے تو وہ بھی خوش ہیں۔

ڈکی بھائی
Comments (0)
Add Comment