شکیل احمد سے
سیہون شریف (نیوز پلس)سیہون شریف میں حالیہ بارشوں کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے ڈپٹی کمشنر جامشورو فریدالدین مصطفی نے ڈائریکٹر سید عبداللہ شاہ انسٹیٹیوٹ ڈاکٹر معین الدین صدیقی، اسسٹنٹ کمشنر سیہون نوراحمد کہرو سمیت دیگر افسران کے ہمراہ سیہون شریف کا اچانک دورہ،اس موقع پر ڈی سی فریدالدین مصطفی کو متعلقہ حکام نے بارشوں کے بعد کی پیدا ہونے والی صور تحال سے آ گاہ کرتے ہوئے بتایا کہ جہاز چوک، سید عبداللہ شاھ انسٹیٹیوٹ کے مین گیٹ کے باہر بارش کا پانی جمع ہوا ہے جسے نکالا جارہا ہے اس کے ساتھ ساتھ شہر کی دیگر علاقوں میں بھی بارش کا پانی جمع ہوا ہے جس کو جلد نکالنے کے لئے کام جاری ہے دپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کرت ہوئے کہا کہ 2 سے 3 گھنٹوں کے اندر سیہون سے بارش کا پانی نکالا جائے گا تا کہ عوام کو مشکلات سے نکالا جا سکے۔