ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے 47ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھالیا

ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے 47ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھالیا

ٹرمپ نے سابق صدر ابراہم لنکن اور اپنی آنجہانی والدہ کی بائیبل کی کتب پر حلف اٹھایا،جوبائیڈن کے ہمراہ وائٹ ہاؤس پہنچے

حلف اٹھانے سے پہلے ٹرمپ کی اہلیہ کے ہمراہ چرچ کی دعائیہ تقریب میں شرکت‘پانچوں بچے توجہ کا مرکز بن گئے

کسی ملک کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ ہمارا فائدہ اٹھائیں،ہمارے لئے ہر دن ”امریکا سب سے پہلے“ ہوگا‘حلف کے بعد خطاب

واشنگٹن ڈی سی:   ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے 47ویں صدر کی حیثیت سے اپنی دوسری مدت کیلے حلف اٹھالیا۔ تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے اپنی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیپٹل ہل پہنچے۔ ان کے ہمراہ صدر جو بائیڈن بھی تقریب میں شرکت کیلئے پہنچے تھے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے دوسری مدت کیلئے امریکا کے 47ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔ امریکی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جان رابرٹس نے صدر ٹرمپ سے حلف لیا۔امریکی صدر کے حلف اٹھانے کے بعد انہیں توپوں کی سلامی بھی پیش کی گئی۔ڈونلڈ ٹرمپ سے قبل نومنتخب امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے حلف اٹھایا تھا۔امریکی صدر کی حلف برداری تقریب واشنگٹن کے یوس ایس کیپیٹل روٹونڈا میں ہوئی، تقریب میں تین سابق صدور براک اوباما، جارج ڈبلیو بش اور بل کلنٹن بھی شرکت کیلئے پہنچے۔ تقریب میں ایکس کے مالک ایلون مسک، امیزون کے چیئرمین جیف بیزوس اور گوگل کے سربراہ سْندر پچائی بھی موجود تھے۔

حلف اٹھانے سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے اہلیہ میلانیا ٹرمپ کے ساتھ چرچ کی دعائیہ تقریب میں شرکت کی۔ ٹرمپ کے ساتھ چرچ میں نائب صدر جے ڈی وینس اور انکی اہلیہ اوشا وینس بھی شریک تھیں۔واشنگٹن ڈی سی میں شدید سردی کے باعث 40 سال بعد حلف برداری کی تقریب ان ڈور ہوئی۔ عہدے کا حلف اْٹھانے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے قوم سے خطاب کیا۔

 ڈونلڈ ٹرمپ فوری نافذ ہونے والے صدارتی احکامات پر دستخط بھی کریں گے۔امریکی آئین کے سیکشن I کے آرٹیکل II کے مطابق صدارتی حلف یہ ہے کہ میں قسم کھاتا ہوں کہ میں امریکا کے صدارتی دفتر کے میں سب کاموں کو وفاداری کے ساتھ انجام دوں گا اور اپنی بہترین صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے امریکی آئین کا تحفظ اور دفاع کروں گا۔78 سالہ ڈونلڈ ٹرمپ سے تقریبِ حلف برداری کے دوران اسی بائبل پر حلف لیا گیا جس پر سابق امریکی صدر ابراہم لنکن سے 1861ء  میں لیا گیا تھا اور اس کے علاوہ وہ اپنی آنجہانی والدہ میری این میکلوڈ ٹرمپ کی جانب سے تحفے میں ملنے والی بائبل پر بھی حلف لیا۔نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ نے حلف اٹھانے سے قبل سبکدوش صدر جو بائیڈن سے ملاقات کی۔واشنگٹن سے خبر ایجنسی کے مطابق حلف اٹھانے سے قبل ٹرمپ نے اہلیہ کے ساتھ چرچ کی دعائیہ تقریب میں شرکت کی۔ ٹرمپ کے ساتھ چرچ میں نائب صدر جے ڈی وینس اور انکی اہلیہ اوشا وینس بھی شریک ہوئیں۔  خبر ایجنسی کے مطابق دعائیہ تقریب کے بعد ٹرمپ صدارتی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے روانہ ہوگئے۔

 امریکا کے 47ویں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری تقریب میں ان کے پانچ بچے بھی شریک تھے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے  بڑے بیٹے، 47 سالہ ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر اور 41 سالہ ایرک ٹرمپ گہرے نیلے رنگ کے سوٹ پہنے فخر کے ساتھ یو ایس کیپیٹل پہنچے۔ٹرمپ کی بڑی بیٹی، 43 سالہ ایوانکا ٹرمپ  سبز رنگ کے اسکرٹ سوٹ اور میچنگ کیپ میں نظر آئیں، جبکہ ان کی سوتیلی بہن، 31 سالہ ٹفنی ٹرمپ  بھی تقریب میں موجود تھیں۔ڈونلڈ ٹرمپ کے سب سے چھوٹے بیٹے 18 سالہ بارون ٹرمپ بھی روایتی سیاہ سوٹ پہنے اور سلیقے سے بنے بالوں کے ساتھ لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے تین بڑے بچے، ڈونلڈ جونیئر، ایوانکا، اور ایرک، ان کی پہلی بیوی ایوانا ٹرمپ سے ہیں جو 2022 میں انتقال کر گئیں۔ٹرمپ نے ایوانا سے علیحدگی کے بعد 1989 میں، ماڈل مارلا میپلز کے ساتھ تعلقات کا آغاز کیا اور 1993 میں ان کی بیٹی ٹفنی پیدا ہوئی –

د۔وسری دفعہ امریکی صدر منتخب ہونے کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا میں سنہرے دور کا آج سے آغاز ہو گیا ہے، آج سے ہمارا ملک ترقی کی نئی منازل طے کرے گا، اور دنیا بھر میں دوبارہ اس کی عزت کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ہم کسی بھی ملک کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ ہمارا فائدہ اٹھائیں، ٹرمپ انتظامیہ کے ہر ایک دن میں ’امریکا سب سے پہلے‘ ہوگا۔غیر ملکی خبر رساں اداروں ’اے ایف پی، رائٹرز‘ کی رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے سبکدوش ہونے والے صدر جو بائیڈن کے ہمراہ کیپیٹل ہل داخل ہوتے ہوئے کہا کہ ’گڈ مارننگ‘، جبکہ جوبائیڈن نے اس سوال پر کہ کیسا محسوس کرتے ہیں،

کہا کہ اچھا ہوں۔حلف برداری کی تقریب میں سابق صدور بل کلنٹن اور ان کی اہلیہ ہیلری کلنٹن، جارج بش اور ان کی اہلیہ اور بارک اوباما بھی شریک رہے۔ اس کے علاہ برطانیہ کے سابق وزیراعظم بورس جانسن، دنیا کے امیر ترین آدمی ایلون مسک، میٹا کے مالک مارک زکر برگ، گوگل کے چیف ایگزیکٹیو اور دیگر بھی تقریب میں موجود ہیں۔قبل ازیں، نومنتخب امریکی صدر ڈ

ڈونلڈ ٹرمپ - امریکا
Comments (0)
Add Comment