ڈونلڈ ٹرمپ دوسری بارامریکی صدرمنتخب،امریکا کو نئی بلندیوں پر پہنچانے کا عزم

ڈونلڈ ٹرمپ دوسری بارامریکی صدرمنتخب،امریکا کو نئی بلندیوں پر پہنچانے کا عزم

واشنگٹن:(نیوزپلس) صدارتی انتخابات میں  ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ دوسری کامیاب ہو کر امریکا کے 47ویں صدر منتخب ہو گئے ۔

امریکی صدارتی انتخاب میں 538 میں سے ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے 277 اور ڈیموکریٹ امیدوار کملا ہیرس نے 226 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے ہیں۔

کسی بھی جیت امیدوار کو جیت کے لئے کل 558 میں سے کم یز کم 270 الیکٹرول ووٹ درکار ہوتے ہیں۔

امریکا کے صدارتی انتخابات میں پہلے ہی  قبل از وقت ووٹنگ میں 8کروڑ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کرچکے تھے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ریاست انڈیانا، فلوریڈا، اوہائیو ، کینٹکی، ریاست اوکلوہاما ، الباما ، جنوبی کیرولینا، ریاست مسی سپی ، آرکنساس میں ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کامیاب ہو گئے ، ویسٹ ورجینیا میں بھی ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کامیاب ہوئے۔

ڈیموکریٹ امیدوار کملا ہیرس نے نیومیکسکیو میں 5، اوری گن 8، کولوراڈو میں 10، مین 1، ہوائی 4 ، واشنگٹن میں 12 ، ڈسٹرکٹ آف کولمبیا میں 3 اور کیلیفورنیا میں 54 الیکٹورل ووٹ لے کرمیدان مار لیا ، کملا نے سب سے زیادہ ووٹ لے کرکیلیفورنیا میں کامیابی حاصل کی ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایوانِ نمائندگان میں ری پبلکن 190 اور ڈیموکریٹس 166 نشستوں پر کامیاب ہو گئی جبکہ سینیٹ میں ری پبلکن کی 51 اور ڈیمو کریٹس کی 43 نشستیں ہو گئیں۔

کسی بھی امیدوار کو امریکی صدر بننے کے لیے 270 الیکٹورل ووٹ درکار ہوتے ہیں، 7 سوئنگ ریاستوں کے 93 الیکٹورل ووٹس نے ٹرمپ کی جیت میں فیصلہ کن کردار ادا کیا۔

سوئنگ ریاستوں میں ایری زونا، جارجیا، مشی گن، نیواڈا، نارتھ کیرولائنا، پینسلوینیا اور وسکونسن شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے ،طابق امریکا کی 50 میں سے 43 ریاستوں میں دونوں پارٹیوں کی پوزیشن پہلے ہی واضح تھی۔

امریکا کی 50 ریاستوں اور ڈی سی میں 538 الیکٹورل کالجز ہیں۔

کیلیفورنیا 54 الیکٹورل کالجز کے ساتھ سرِ فہرست ہے، 7 کروڑ 89 لاکھ افراد 5 نومبر کے الیکشن سے پہلے ہی ووٹ ڈال چکے ہیں، ووٹرز نے گزشتہ روز ہونے والی ووٹنگ میں ایوانِ نمائندگان کے 435 ارکان کو منتخب کرنے کے لیے حصہ لیا۔

ایوان نمائندگان پر کنٹرول کے لئے 218 سیٹیں درکار ہوتی ہیں۔

امریکی سینیٹ کے 100 میں سے 34 ارکان کا انتخاب بھی آج ہو گا، اس وقت سینیٹ میں ری پبلکن ارکان 38، ڈیموکریٹس 28 ہیں۔

 11 ریاستوں میں گورنرز کا انتخاب بھی ہو گا۔

دوسری جانب بدامنی کےخدشات کے سبب امریکی نیشنل گارڈ کو الرٹ کردیا گیا، امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی نیشنل گارڈز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 15 ریاستوں میں نیشنل گارڈز کے 250 اہلکار انتخابی عمل میں تعاون فراہم کررہے ہیں۔

ترجمان کے مطابق الاباما، ایریزونا، ڈیلاویئر، ہوائی، ایلانوئے، لووا، نیو میکسیکو، شمالی کیرولائنا، اوریگون، پینسلوینیا، ٹینیسی، ٹیکساس، واشنگٹن، وسکونسن اور مغربی ورجینیا میں نیشنل گارڈز خدمات انجام دے رہیں۔

نو متخب صدر ٹرمپ نے اپنے پہلے خطاب میں کہنا تھا کہ امریکا اب نئی بلندیوں پر پہنچے گا۔

فلوریڈا کے شہر پام بیچ میں حامیوں سے خطاب کرت ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے آج ترایخ رقم کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا میں سنہری دور کا آغاز ہونے والا ہے، ملک کے تمام معاملات اب ٹھیک کریں گے، ایسی کامیابی امریکی عوام نے پہلے کبھی نہیں دیکھی۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایسی سیاسی جیت اس پہلے کبھی بھی نہیں دیکھی گئی، امریکا کو محفوظ، مضبوط اور خوش حال بناؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کو دوبارہ عظیم بنائیں گے، باقی کی سوئنگ اسٹیٹ میں جیت کر 315 الیکٹرول ووٹ حاصل کریں گے حامیوں کا شکرہ، آپ کے ووٹ کے بغیر کامیابی ممکن نہیں تھی،

خطاب کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اقدامات کریں گے، ایک بار پھر اعتماد کرنے پر امریکی عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں، جن لوگوں نے میرا ساتھ دیا ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں،

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم نے سینیٹ میں بھی کامیابی حاصل کر لی ہے، سینیٹ میں ہماری جیت غیر معمولی ہے، مجھے 315 الیکٹورل ووٹ جیتنے کی اُمید تھی، امریکا کے تمام معاملات اب ٹھیک ہونے والے ہیں، عوام نے میرا بھرپور ساتھ دیا، امریکا کو مضبوط بنانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ سرحدوں کو سیل کرنا پڑے گا، امریکا میں جو بھی آئے گا وہ قانونی طور پر آئے گا، میں کوئی جنگ شروع نہیں کروں گا بلکہ جنگوں کو ختم کروں گا۔

 انہوں نے کہا کہ جو وعدے کئے ہیں انہیں پورا کروں گا ہم ٹیکسوں میں کمی مستقبل کے لئے ہر ایک دن لڑوں گا۔

امریکاڈونلڈ ٹرمپ
Comments (0)
Add Comment