لاہور (نیوز پلس )بڑھتی ہوئی ترسیلات زر کے اثرات اب ملکی کرنسی پر بھی دکھائی دینے لگے ہیں جس کے باعث روپے کی قدر مستحکم ہوتی دکھائی دے رہی ہے جس کے بعد ڈالر پانچ ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گیاہے ۔انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر میں 62 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 163 روپے 48 پیسے سے کم ہو کر 162 روپے 86 پیسے پر آ گئی ہے ۔قدر گرنے کے بعد امریکی ڈالر 5 ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا ہے، اگست سے اب تک 5 روپے 57 پیسے سستا ہوا ،27 اگست کو ڈالر168 روپے 43 پیسے تک پہنچ گیا تھا، ڈالر کی قدر میں کمی کے باعث غیرملکی قرضوں کے دباو میں 575 ارب روپے کی کمی ہوگی۔