اسلام آباد (نیوزپلس) وزیراعظم کے ویثرن کی تکمیل میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ڈائیریکٹوریٹ جنرل انٹیلیجنس اینڈ انوسٹی گیشن آئی آر نے غیر قانونی اور نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹ کے خلاف آپریشنز تیز کر دیئے ہیں۔ اس سلسلے میں ڈائیریکٹوریٹ جنرل کی تمباکوسکواذ ٹیم نے اطلاع ملنے پربرہان انٹر چینج موٹر وے پر گاڑی کی تلاشی لی جس کے دوران لوکل برانڈز کے غیر قانونی سگریٹ کے 500 پیکٹس برآمد کر لئے گئے۔ ان پیکٹس میں 50 لاکھ سگریٹس موجود تھے۔تحقیق کے بعد پتہ چلا کہ غیر قانونی سگریٹس کی سپلائی کے ذریعے 15.795 ملین روپے کی ٹیکس چوری کی کوشش کی گئی۔مزید انکوائری کے بعد معلوم ہو ا کہ سپلائی کئے جانے والے سگریٹس پر عائد 13.5 ملین روپے کی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور 2.295 ملین روپے کا سیلز ٹیکس جمع نہیں کرایا گیا۔ غیر قانونی سگریٹس کو ضبط کر کے قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
کچھ ہفتوں پہلے ڈائیریکٹوریٹ کے تمباکو سکواڈ نے برہان انٹرچینج پر ہی کاروائی کرتے ہوئے غیر قانونی سگریٹس کی بڑی سپلائی کو ضبط کیا تھا۔اس آپریشن میں 90 لاکھ سگریٹس کے 900 پیکٹس قبضے میں لئے گئے تھے۔