چین نے اروناچل پردیش کے معاملے پر بھارت کو خبردار کر دیا
بھارت کی جانب سے غیر قانونی طور پر قائم کردہ نام نہاد اروناچل پردیش کو کبھی تسلیم نہیں کیا، چینی وزارت خارجہ
چین بھارت سرحدی مسئلہ ابھی تک حل نہیں ہوا ہے، تر جمان
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ ون بین نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ زانگ نان کا علاقہ چین کی سرزمین کا ایک حصہ ہے اور چینی حکومت نے بھارت کی جانب سے غیر قانونی طور پر قائم کیے گئے نام نہاد ‘اروناچل پردیش’ کو کبھی تسلیم نہیں کیا اور اس کی سختی سے مخالفت کی ہے۔
منگل کے روز چینی میڈ یا گرو پ کے مطا بق ترجمان نے کہا کہ چین بھارت سرحدی مسئلہ ابھی تک حل نہیں ہوا ہے اور بھارت کو اجازت کے بغیر چین کے زانگ نان علاقے کو ترقی دینے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے۔ بھارت کی جانب سے متعلقہ اقدامات سے سرحدی مسئلہ مزید پیچیدہ ہوگا اور دونوں ممالک کے درمیان سرحدی علاقوں میں صورتحال میں منفی خلل پڑے گا۔
چین نے چین بھارت سرحد کے مشرقی حصے میں بھارتی رہنما کی سرگرمیوں پر شدید عدم اطمینان اور سخت مخالفت کا اظہار کیا ہے۔وا ضح رہے کہ اطلاعات کے مطابق 9 مارچ کو بھارتی وزیر اعظم مودی سیرا ٹنل اور دیگر منصوبوں کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے نام نہاد ”اروناچل پردیش” گئے تھے جس پر تر جمان چینی وزارت خا رجہ نے تفصیلی جواب دیا۔