چین اور قطر کے درمیان ایل این جی گیس کا 27 سالہ معاہدہ
اسلام آباد (نیوزپلس / ویب ڈیسک) چین اور قطر کے درمیان ایل این جی گیس کا 27 سالہ معاہدہ طے پا چکا ہے
خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے قطر کے وزیر توانائی سعد الکعبی نے کہا کہ نارتھ فیلڈ ایسٹ پروجیکٹ کے تحت چینی کمپنی کو 27 سال تک 40 لاکھ ٹن ایل این جی فراہم کی جائے گی۔
وزیر توانائی سعد الکعبی کا کہنا تھا کہ چین اور یورپ میں دیگر خریداروں کے ساتھ بھی مذاکرات جاری ہیں۔
واضح رہے کہ نارتھ فیلڈ کا شمار دنیا کے سب سے بڑے گیس کے کنویں میں ہوتا ہے، اس میں ایران بھی حصہ دار ہے اور اس کا ملکیتی حصہ ’جنوبی فارس‘ کہلاتا ہے۔