چینی قوم کی عظیم نشاۃ الثانیہ کے لئے سازگار ثقافتی ماحول فراہم کیا جائے، چینی صدر شی جن پنگ
کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری چین کے صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پنگ نے مواصلاتی، نظریاتی اور ثقافتی امور کے بارے میں اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے نشاندہی کی ہے کہ مواصلاتی، نظریاتی اور ثقافتی امور سی پی سی کے مستقبل ، ملک کے طویل مدتی امن و استحکام اور قومی ہم آہنگی سے متعلق انتہائی اہم کام ہے۔
چینی میڈ یا کے مطا بق شی جن پنگ نے اس بات پر زور دیا کہ ثقافتی خود اعتمادی کو مضبوط بنانا، کھلےپن اور شمولیت کو برقرار رکھنا اور دیانتداری اور جدت طرازی کی پاسداری کرنا، بنیادی سوشلسٹ اقدار کو پروان چڑھانے اور ان پر عمل کرنے کے لئے بڑی اہمیت رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں ذرائع ابلاغ اور رائے عامہ کی رہنمائی، اثر و رسوخ اور ساکھ کو بڑھاتے ہوئے اور چین کی بہترین روایتی ثقافت کی تخلیقی تبدیلی اور اختراعی ترقی کو فروغ دیتے ہوئے ثقافتی اداروں اور ثقافتی صنعتوں کی خوشحالی اور ترقی کو فروغ دینا ہوگا اور بین الاقوامی مواصلاتی صلاحیت کو مضبوط بنانا ہوگا تاکہ مختلف تہذیبوں کے مابین تبادلے اور باہمی سیکھنے کو فروغ دیا جائے ،
قومی ثقافتی جدت طرازی کو آگے بڑھایا جا ئے اور پوری پارٹی اور ملک کی تمام قومیتوں کے عوام میں اتحاد اور جدو جہد کی مشترکہ نظریاتی بنیاد کو مسلسل مضبوط بنایا جا سکے۔
بشکریہ: اے پی پی