چیئرمین نادراکی چیئرمین ایف بی آر سے ملاقات
چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو ملک امجد زبیر ٹوانہ نے چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر سے ایف بی آر ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ٹیکس دہندگان کا ڈیٹا شیئر کرنے سے متعلق اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں ایف بی آر اور نادرا کے درمیان ٹیکس سے متعلق معاملات پر بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ ریونیو ڈویژن محصولات میں اضافہ کے لئے ٹیکس کمپلائنس کو زیادہ سے زیادہ وسعت دینے اور ٹیکس کلچر کو فروغ دینے کے لئے پرعزم ہے۔