کراچی (نیوز پلس) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سینئر نائب صدر ڈاکٹر غلام رضا چنا نے کہا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین پاکستان کی سیاست میں ایک بادشاہ گر کی حیثیت رکھتے ہیں انہوں ملک میں جاری سیاسی کشمکش کو جس طرح ہنڈل کیا اس کی مثال نہیں ملتی،وہ ایک زیرک اور منجھے ہو ئے سیاست دان ہیں۔اپنے جاری کردہ بیان میں ڈاکٹر چنا نے کہا ہے کہ مولانا فضل ارحمن کے ساتھ جس طرح چوہدری شجاعت حسین نے فہم و فراست اور بہترین حکمت عملی سے ڈیل کیا اور اسلام آ باد میں کئی روز سے جاری دھرنے کو ختم کروایا اور حکومت کو اس مشکل ترین مرحلے سے نکالا یہ ثابت کرتا ہے کہ پاکستان میں چوہدری شجاعت ایک سیاسی بادشاہ گر کی حیثیت رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ہی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جو ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے،جب چوہدری پرویز الہی کو پنجاب کا وزیر اعلی بننے کا موقع ملا تو ان کے دور میں پنجاب میں جس طرح ترقیاتی کام ہو ئے اس کی مثال نہیں ملتی،تعلیم کے میدان یا پھر صحت کا انہوں نے اپنے کام سے ثابت کر دکھایا،آج بھی عوام کہ یہ دیرینہ خواہش ہے کہ پنجاب میں چوہدری پرویز الہی کو دو بارہ وزیر ہو نا چاہئے۔ڈاکٹر رضا چنا نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں چوہدری شجاعت حسین نے وزیر اعظم عمران خان کو بہترین مشورے دئیے چاہے وہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کا معاملہ ہو یا پھر مولا نا فضل الرحمن کا دھرنا،اب عمران خان کو سمجھ لینا چاہئے کہ حکومت کے ساتھ اور عمران اور ان کے ساتھ کون مخلص ہے