چوتھی بار وزیراعظم بننا والوں کے پاس کوئی منشور نہیں ، ہمارے پاس تمام مسائل کا حل ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری
چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ کسی بھی سیاسی جماعت کو عوام کوئی فکر نہیں ،تمام جماعتوں کو کرسی کی فکر ہیں،پاکستانیوں کو آپس میں لڑایا جا رہا ہے ہم نے نفرت اور تقسیم کی سیاست کو ہمیشہ کے لیے دفن کرنا ہے،ایک طرف معاشی مشکلات دوسری طرف مہنگائی اور بیروزگاری ہے ،چوتھی بار وزیراعظم بننا والوں کے پاس کوئی منشور نہیں ، ہمارے پاس تمام مسائل کا حل ہیں۔
بھلوال اسٹیڈیم میں انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کسانوں کو فصل کی مناسب قمیت ،مزدوروں کو اجرت کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنائیں گے،دوسری جماعتوں نے ہمارے منشور پر بات کرنے شروع کر دی، ملک میں ہر طرف معاشی مشکلات دوسری طرف مہنگائی اور بیروزگاری کا سامنا ہیں، تین بار وزیراعظم رہنے والے اپنے علاج کیلئے لندن جائے کر علاج کرواتے ہیں ، میں وزیراعظم بنکرسرگودھا کے بعد ہپستال رائے ونڈ میں بناؤں گا تاکہ انکو لندن نہ جانے پڑے، میرے پاس دس نکاتی ایجنڈا ہے جس میں تمام مسائل کا حل ہے ۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پرانے سیاست دان ہمارے اوپر کیوں مسلط رہیں، کیا یہ ہمارا مستقبل ہیں ۔
بلاول بھٹو نے کہاکہ انتقام کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے ترک کرنے ہوگا،جو ظلم پیپلزپارٹی کے ساتھ ہوا وہ کسی کے بھی سیاسی جماعت کے ساتھ نہیں ہوا،الیکشن کالم گلوچ کی سیاست میں نہیں لڑ رہا ہوں،
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ قوم ہمیں موقع دے ملک کی تقریر بدل دیں گے ، پیپلز پارٹی کا مقابلہ ضیا الحق کی مسلم لیگ سے ہے، میری حکومت بنی تو کوئی سیاسی قیدی نہیں ہوگا۔ پیپلز پارٹی نے اپنا 10 نکاتی منشور 2024 پیش کیا ہے ، 300 یونٹ مفت ہر ضلع میں گرین انرجی پارکس کا قیام، بینظیر انکم سپورٹ کے بجٹ میں اضافہ، 30 لاکھ مستحق افراد کے گھروں کی تعمیر ،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کو دگنا کرنا شامل ہے ۔
بلاول بھٹو زرداری نے جلسے عام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مفت اور معیاری تعلیم ، سرگودھا سمیت ملک بھر میں عالمی معیار کے مفت ہسپتالوں کا جال بچھا دوگا، نوجوانوان کیلئے یوتھ کارڈ کا اجرا ،ماہانہ و ظائف اور تربیت کی فراہمی کو یقینی بناؤں گا،مزدوروں اور منحت کشوں کے لئے خصوصی کارڈ کا اجرا ہمارے منشور کا حصہ ہیں ۔
سرگودھا، بھیرہ ،کوٹ مومن،شاہ پور ،سلانوالی اور ساہیوال کے علاوہ پھلروان، میانی،ہیڈ فقیریاں سے بھی قافلے بھلوال جلسہ گاہ پہنچے، خواتین کی بڑی تعداد میں بھی جلسہ گاہ میں موجود تھی، ضلع سرگودھا سے پارٹی کے قومی اسمبلی کے 5 اور صوبائی اسمبلی کے 10 امیدوار قافلوں کی قیادت کرتے ہوئے آئے امیدوار برائے قومی اسمبلی این اے 84 تسینم احمد قریشی ،امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 75 چویدری جاوید کمبوہ ایڈووکیٹ جبکہ روانہ ہوئے تو راستہ میں انکے قافلوں پر جگہ جگہ پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی، اسطرح امیدوار این اے 82 ندیم افضل چن ،مہر محمد یار خان لک کے قافلوں کا شاندار استقبال کیا گیا،
بلاول بھٹو نے سرگودھا ڈویژن کے چاروں اضلاع سے پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوارں کا ناموں کا اعلان کیا اور عوام سے انکو کامیاب کروانے اور 8 فروری کو تیر پر مہر لگانے کا کہا۔