چمڑے کی مصنوعات، کھیلوں کے سامان، ٹینٹ اور کینویس سے بنی برآمدی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ کیلئے ٹیکس ایڈجسٹمنٹ کی سہولت
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے چمڑے کی مصنوعات، کھیلوں کے سامان، ٹینٹ اور کینویس سے بنی برآمدی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ کیلئے انہیں مذید خام مال کے استعمال پر اپ پٹ ٹیکس ایڈجسٹمنٹ کی سہولت دے دی ہے۔
ایف بی آر کی جانب سے جاری کئے گئے سیلز ٹیکس جنرل آرڈر9/2023میں ان کام مال کا اضافہ کر دیا ہے ،چمڑے کی مصنوعات کیلئے نیچرل میگنیزیم کاربو نیٹ(میگنیسٹک)، فیوزڈ میگنیشیا دیڈ برنڈ(سینٹرڈ) میگنیشیا، سینیسٹرڈ میگنیشیا جس میں دیگر اکسائیڈ ملے ہوں یا وہ خالص، امونیو ریزین، فینالک ریزین، پولیئرتھینس پرائمری حالت میں،کانچ کے بال، مصنوعی موتی، قیمتی اور نیم قیمتی قدرتی پتھر، شیسے کے برتن، سٹیٹیوٹس، دیگر سجاوٹ کی قیمتی اشیا، ایم ایم ایم سے کم گلاس میکروسفیئرز،گلاس فائبر، گلاس وول، یارن وون فیبریک، سلائیڈ فاسٹنرز، ٹیوب، پائپ، ہالو پروفائلز، کاسٹ آئرن اور ان سے متعلق دیگر اشیا ٹیکس و ڈیوٹی ادا کر کے منگوانے اور ان کی برآمد ان کے خام مال پر ادا کردہ ٹیکس و ڈیوٹیوں ریفنڈواپس کرنے کی سہولت دے دی ہے۔
ٹینٹس اور کینویس سے برآمدی اشیا کی تیاری کیلئے ٹیوب اور پائپ(ویلڈڈ، رویٹڈ)، انٹرنل اینڈ ایکسٹرنل سرکلر کراس سیکشن، آئرن اور سٹیل سے بنے406.4ایم ایم سے زائد موٹائی کے کراس سرکلرز، ٹیوب، پائپ، ہالو پروفائل(اوپن سیم، ویلڈڈ، ریویٹڈ، سیمیلرلے کلوزڈ آرن اور سٹیل) ٹیکس و ڈیوٹی ادا کر کے منگوانے اور ان کی برآمد ان کے خام مال پر ادا کردہ ٹیکس و ڈیوٹیوں ریفنڈواپس کرنے کی سہولت دے دی ہے۔