چاول کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 76فیصد سے زائد اضافہ

چاول کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 76فیصد سے زائد اضافہ

چاول کی برآمدات سے ملک کو 1.638 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا

چاول کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 6ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 76.53فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے دسمبر تک کی مدت میں 2.570ملین میٹرک ٹن چاول کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 1.732ملین میٹرک ٹن کے مقابلے میں 76.53فیصد زیادہ ہے۔

 اعداد وشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 6ماہ میں چاول کی برآمدات سے ملک کو 1.638ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 927.91ملین ڈالر تھا۔ اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 6ماہ میں باسمتی چاول کی برآمدات میں 30.03فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 مالی سال کے پہلے 6ماہ میں 318224میٹرک ٹن باسمتی چاول کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 286577میٹرک ٹن باسمتی چاول کی برآمدات ریکارڈ کی گئی تھی۔ مالی سال کے پہلے 6ماہ میں باسمتی چاول کی برآمدات سے ملک کو 367.39ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں باسمتی چاول کی برآمدات سے ملک کو 282.53ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔ مالی سال کے پہلے 6ماہ میں چاول کی دیگر اقسام کی برآمدات میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ جولائی سے دسمبر تک کی مدت میں 2.252ملین میٹرک ٹن نان باسمتی چاول کی برآمدات ریکارڈ کی گئی۔

 گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 1.464ملین میٹرک ٹن نان باسمتی چاول کی برآمدات ریکارڈ کی گئی تھیں۔واضح رہے مالی سال کے پہلے 6ماہ میں اشیائے خوراک کی مجموعی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 49.84فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

برآمداتچاول
Comments (0)
Add Comment