منصور اقبال بیورو چیف نواب شاہ
سکرنڈ: (نیوز پلس)چانڈیہ برادری کی جانب سے گیارویں جماعت کے طالب علم شاہ زیب چانڈہو کے خلاف سرہاڑی پولیس کی جانب سے ایف آئی آر داخل کرنے پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اس موقع پر شاہزیب چانڈیو کے والد تاجر شمس الدین چانڈیو نے میڈیا کو بتایا کہ ہم کاروباری لوگ ہیں ہمارا کسی قسم کے جرم سے کوئی تعلق نہیں ایس ایچ او سرہاڑی نے کسی کے کہنے پر ہمیں انتقام کا نشانہ بنایا ہے ہم آئی جی سندھ اور چیف جسٹس سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے اور داخل کی جانے والی ایف آئی آر ختم کر کے ہمیں انصاف فراہم کیا جائے..اس موقع پر احتجاجی دھرنے میں سیاسی سماجی شخصیات سمیت سول سوسائٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی.