چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سمیت اہم رہنماء گرفتار، مزید گرفتاریاں متوقع
اسلام آباد: اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر، شیر افضل مروت، عامر ڈوگر اور شعیب شاہین کو گرفتار کر لیا۔
پولیس نے بیرسٹر گوہر، عامر ڈوگر اور شیر افضل مروت کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر سے گرفتار کیا۔پولیس نے شیر افضل مروت کی گاڑی کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر روکا اور ان کے ساتھ ساتھ ان کے گارڈ کو بھی گرفتار کر لیا۔دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما ایڈووکیٹ شعیب شاہین کو بھی اسلام آباد پولیس کی جانب سے گرفتار کر لیا گیا
۔شعیب شاہین کو ان کے آفس سے گرفتار کیا گیا۔اس سے قبل تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کی ممکنہ گرفتاری کے ادارے سے پارلیمنٹ کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔پولیس نے ریڈ زون کے داخلی اور خارجی راستے بند کر کے ڈی چوک اور نادرا چوک سے ریڈزون مکمل سیل کردیا۔
ممکنہ گرفتاری کے خطرے کے پیش نظر پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے ایک ساتھ باہر نکلنے کا فیصلہ کیا تھا اور زرتاج گل وزیر، زین قریشی، ملک عامر ڈوگر، صاحبزادہ حامد رضا کے کے ساتھ شیر افضل مروت بھی بھی موجود تھے تاہم شیر افضل مروت اپنی گاڑی میں سوار ہو کر نکلنے لگے تو پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا۔
پولیس مارگلہ روڈ سے چیکنگ کے بعد گاڑیوں کو آمدورفت کی اجازت دے دی تھی اور ریڈزون میں ناکوں پر بھی پولیس کی ٹیمیں تعینات کردی گئی تھیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ریڈ زون کے تمام راستے معمول کے مطابق بند کیے ہوئے ہیں اور پارلیمنٹ کے باہر پولیس کی بھاری نفری جوائنٹ سیشن کے لیے تعینات کی گئی ہے۔ریڈ زون کے راستے بند ہونے کی وجہ سے مارگلہ روڈ پر ٹریفک کا رش ہو گیا ہے اور شہریوں کو ریڈ زون سے نکلنے میں مشکلات کا سامنا رہا۔اس سے قبل ریڈ زون میں داخلی راستوں کو صرف ہنگامی صورتحال میں بند کیا جاتا تھا۔