پی سی پی بابراعظم کو پھر سے کپتانی سونپنے کو تیار
پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابراعظم کو ایک بار پھر کپتان بنانے کا اصولی فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی نے بھی بابر اعظم کو کپتان بنانے کی سفارش کی، چیئرمینب پی سی بی محسن نقوی کپتان کے حوالے سے باقاعدہ اعلان کاکول میں جاری قومی سلیکشن ٹیم فٹنس کیمپ ختم ہونے کے بعد کریں گے۔
ذرائع کے مطابق 29 سال کے بابر اعظم کو پھر سے کپتانی دینے کا فیصلہ ہوگیا ہے اور شاہین آفریدی بورڈ کے فیصلے کو دیکھتے ہوئے قیادت چھوڑنے کا سوچ رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق شاہین آفریدی کے قریبی ذرائع نے انہیں قیادت چھوڑنے سے منع کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اب بابر اعظم نیوزی لینڈ کے خلاف 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں قیادت سنبھالیں گے ۔
واضح رہے کہ بابراعظم کی قیادت میں پاکستان نے 71 ٹی توئنٹی میچز میں 42 جیتنے اور 23 ہارے۔