پی سی بی کا کرکٹ کے نئے ڈیویلپمنٹ پروگرامز کے آغاز کا اعلان
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کرکٹ کے نئے ڈیویلپمنٹ پروگرامز کے آغاز کا اعلان کر دیا اس حوالے سے محمد حفیظ نے بتایا کہ بطور کرکٹ ڈائریکٹر نئے ڈیویلپمنٹ پروگرامز کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے، کرکٹ کی بہتری کے لیے ضروری ہے کہ سب اکیڈمیز کو بحال کیا جائے۔
محمد حفیظ نے کہا کہ کراچی، پشاور، ملتان میں موجود سب اکیڈمیز کو بحال کرنے کا پلان بنا لیا ہے، نجی پارٹی کے ساتھ مل کر 6 سے 7 شہروں پر سب اکیڈمیز بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پی سی بی مستقبل میں فاٹا اور اندرون سندھ میں سب اکیڈمیز کے انعقاد پر غور کر رہا ہے، کھلاڑیوں کے لیے خصوصی ٹریننگ پروگرامز لے کر آئیں گے۔
انہوں نے کہاکہ انڈر 19 کرکٹرز کی مالی مدد اور اسکلز ڈیویلپمنٹ کا پروگرامز لا رہے ہیں، پروگرام کا مقصد انڈر 19 کرکٹرز کو انٹرنیشنل لیول پر تیار کرنا ہے۔