لاہور (نیوزپلس) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے پی ایس ایل کے لیے قائم کیا گیا کورونا ویکسین سینٹر کو بند کر دیا گیا ہے ، پی سی بی کے کورونا ویکسین سینٹر میں 160 کھلاڑیوں اور آفیشلز نے کورونا کی ویکسین لگوائی جبکہ دیگر کھلاڑیوں اور آفیشلز نے ویکسن لگوانے سے انکار کر دیا۔
ذرائع کے مطابق پی ایس ایل میں شریک 4 غیر ملکیوں نے بھی ویکسین لگوائی جس میں 2 کھلاڑی اور 2 کوچنگ اسٹاف شامل تھا۔ پی سی بی کا کہنا ہےکہ مزید افراد ویکسین کی درخواست کرتے تو سینٹر کو قائم رکھا جاسکتا تھا جبکہ
ذرائع کرکٹ بورڈ کے مطابق پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کے دوران 7 افراد کووڈ پازیٹو نکلے تھےجن میں 6 کھلاڑی اور ایک آفیشل شامل ہیں۔