لاہور (نیوزپلس) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پی ایس ایل 6 کے ملتوی شدہ میچز 23 مئی سے 20 جون کے درمیان کروانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کے 20 میچ چند کھلاڑیوں میں کورونا وائرس کی تشخیص کے باعث ملتوی کر دیئے گئے تھے ۔
تاہم ذرائع کے مطابق ملتوی ہونے والے میچز 23 مئی سے 20 جون کے درمیان کروانے کے لیے تمام فرنچائز سے مشاورت مکمل ہوگئی ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے باقی میچز کے شیڈول کا اعلان چند روز میں متوقع ہے، بورڈ پی ایس ایل کے بقیہ میچز کراچی میں کروانے کا اعلان پہلے ہی کرچکا ہے، ان تاریخوں میں قرنطینہ کی مدت بھی شامل ہو گی۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا ہے کہ بائیوسیکیور ببل کیلئے برطانوی کمپنی کےساتھ معاہدہ آخری مرحلےمیں ہے، گزشتہ غلطیوں کو سامنے رکھتے ہوئے سخت بائیو سیکیور ببل بنایا جائے گا۔