پی ایس ایل کا معیار بہت اچھا ہے، عبداللہ شفیق
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)فرنچائز لاہور قلندرز کے کھلاڑی عبداللہ شفیق نے کہا ہے کہ حارث روف اور شاہین آفریدی اچھے بولرز ہیں۔
میڈیا سے گفتگو میں عبداللہ شفیق نے کہا کہ ٹیم کے کھلاڑی کافی عرصہ سے اکٹھے کھیل رہے ہیں، پی ایس ایل کا معیار بہت اچھا ہے۔انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی کی کپتانی بہت اچھی رہی ہے،
عبداللہ شفیق نے حارث روف اور شاہین شاہ آفریدی کو اچھا بولر قرار دیا۔