پیرس اولمپک گیمز2024 تاریخ کے سب سے ہائی رسک گیمز قرار
فرانس: پریس اولمپک گیمز کو تاریخ کے سب سے ہائی رسک گیمز قرار دے دیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جیو پولیٹیکل تناؤ کے ساتھ فرانس کا اندرونی تناؤ بھی ہائی رسک کی وجہ قرار دیا گیا ہے، اندرونی تناؤ اور جیو پولیٹیکل تناؤ کے کمبینیشن نے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔
واضح رہے کہ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں 26 جولائی سے شروع ہونے والے اولمپکس مقابلوں میں 200 ممالک سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی 32 کھیلوں میں مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں، اولمپک گیمز میں پہلے تمغے 27 جولائی کو دیئے جائیں گے۔
اس خطرے سے آگاہ کیا گیا ہے کہ ان گیمز کو منفی مقاصد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے، دھمکیوں اور خطرے کے پیش نظر سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔
خیال رہے کہ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 30 ہزار پولیس اہلکار تعینات ہوں گے جبکہ گیمز کے دوران ان کی تعداد 45 ہزار اہلکاروں تک کردی جائے گی۔