پیرس اولمپکس2024: جاپان 6 گولڈز میڈلز کے ساتھ پہلے،چین دوسرے نمبر پر

پیرس اولمپکس2024: جاپان 6 گولڈز میڈلز کے ساتھ پہلے،چین  دوسرے نمبر پر

پیرس: پیرس میں جاری پیرس اولمپکس گیمز میں میڈلز کے حصول کی جنگ جاری ہے اب تک کے نتائج کے مطابق جاپان 6 طلائی میڈلز کے ساتھ پہلے نمبر آ گیا ہے جبکہ چین دوسرے اور جنوبی کوریا تیسرے نمبر پر براجمان ہے۔

فرانس اور آسٹریلیا 4،4 طلائی تمغے حاصلی کرنے میں کامیاب رہا، امریا نے 3 طلائی اور برطانیہ اور جرمنی نے 2، 2 طلائی میڈلز حاصل کئے۔۔

اٹلی ، کیننیڈا، قازقستان، بیلجئئیم، آزربئجان، ہانگ کانگ، ازبکستان نے 1،1 طلائی میڈلز حاصل کر سکے۔

جاپان نے مجموعی طور پر 12 میڈلز حاصل کئے ہیں جن میں 6 طلائی، 2 چاندی جبکہ 4 برونز میڈلز شانل ہیں۔

عوامی جمہوریہ چین نے مجموعی طور پر 10 میڈلز حاصل کئے ہیں جن میں 5 طلائی ، 3 چاندی جبکہ 2 برونز میڈلز شامل ہیں۔

فرانس نے اب تک  14 میڈلز حاصل کر رکھے ہیں جن میں 4 طلائی، 7 چاندی جبکہ 3 برونز میڈلز شامل ہیں۔

آسٹریلیا نے 7 میڈلز حاصل کرمے میں کامپیاب رہا جن میں 4 طلائی جبکہ 3 چاندی کے میڈلز شامل ہیں۔

امریکا نے اب تک کل 15 میڈلز حاصل رکھے ہیں جن میں 3 طلائی، 7 چاندی جبکہ 5 برونز میڈلز جیتے۔

واضح رہے کہ پیرس اولمپکس میں 206 ممالک کے 6،800 کھلاڑی ھسہ لے رہے ہیں۔

پیرس اولمپکس2024
Comments (0)
Add Comment