پیرس اولمپکس2024: امریکا کی 126 میڈلزکےساتھ بالا دستی قائم

پیرس اولمپکس2024: امریکا کی 126 میڈلزکےساتھ بالا دستی قائم

پیریس: فرانس کے دارلحکومت پیرس میں ہونے والے اولمپکس 2024 کے مقابلے اختتام پذیر ہو گئے امریکا 126 تمغوں ساتھ پہلے نمبر پر جبکہ چین دوسری پوزیشن حاصل کر سکا۔ امریکا اور چین کے طلائی تنغوں کی تعداد 40، 40 برابر رہی۔

پیرس اولمپکس 2024 میں  مجموعی طور پر امریکا 126 میڈلز جیت کر پہلے نمبر پر رہا، چین 91 تمغے جیت کر دوسری پوزیشن پر رہا جبکہ جاپان 20 طلائی تمغوں سمیت 45 میڈلز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔

میڈل ٹیبل پر پاکستان کا 62 واں نمبر رہا جبکہ بھارت 71ویں پوزیشن حاصل کر سکا۔ 206 ممالک میں سے 90 ممالک کے ایتھیلیٹس نے اپنے سینے پر تمغہ سجا کر اپنے وطن لوٹے۔

 اس گولڈ میڈل کی بدولت امریکا نے میڈل ٹیبل پر بھی پہلی پوزیشن حاصل کی، چین اور امریکا کے گولڈ میڈل 40-40 رہے، مجموعی طور پر امریکا نے 126 اور چین نے 91 میڈلز جیتے۔

مینز باسکٹ بال فائنل میں بھی امریکا نے فرانس کو دلچسپ مقابلے بعد شکست دی اور گولڈ میڈل جیتا۔ بیچ والی بال کے فائنل میں سوئیڈن اور جرمنی کے درمیان مقابلہ ہوا، جس میں سوئیڈن نے اسٹریٹ سیٹس میں کامیابی حاصل کی اور گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔

ویٹ لفٹنگ کی 102 کلوگرام کیٹگری میں جارجیا کے لاشا تالا کھڈزے نے گولڈ میڈل حاصل کیا۔،

ویمنز کی میراتھون میں نیدرلینڈز کی صفان حسن  نے آخری لمحات میں اپنی برتری قائم کی اور اسے جیت میں تبدیل کیا اور گولڈ میڈل حاصل کیا، وہ پانچ ہزار میٹر اور دس ہزار میٹر ریس میں بھی برانز میڈل جیت چکی ہیں۔

ویمن کے والی بال فائنل میں ٹاپ رینک اٹلی اور امریکا کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا اٹلی نے اپنی برتری ثابت کرتے ہوئے 2 صفر کی کامیابی کے ساتھ  طلائی تمغہ جیتا،

 مردوں کے ہینڈ بال فائنل میں ڈنمارک نے جرمنی کو دلچسپ مقابلے بعد شکست دے طلائی تمغہ جیتا۔

 مردوں ہی کے واٹر پولو ایونٹ کا طلائی تمغہ سربیا حاصل کرنے میں کامیاب رہا سربیا نے فائنل میں کروشیا کو شکست سے دوچار کیا جبکہ امریکا نے کانسی کا میڈل حاصل کیا۔

ایونٹ میں پاکستان کے 7ایتھلیٹس نے شرکت کی، پاکستان کی جانب سے واحد گولڈ میڈل ارشد ندیم نے جیولن تھرو کے مقابلوں میں حاص کیا۔

پاکستان نے 40 سال بعد اولمپکس میں طلائی تمغہ حاصل کیا ارشد ندیم اولمپکس میں انفرادی کیٹگری میں گولڈ میڈل جیتنے والے والے واحد پاکستانی ایتھلیٹ ہیں۔

پیرس اولمپکس 2024
Comments (0)
Add Comment