پیرس اولمپکس: بھارتی ریسلر انتم پنگھل اوران کی ٹیم پیرس سے ڈی پورٹ

پیرس اولمپکس: بھارتی ریسلر انتم پنگھل اوران کی ٹیم پیرس سے ڈی پورٹ

انتم پنگھل کی بہن کو انتم کا ایکریڈیشن کارڈ استعمال کرنے پر سیکیورٹی نے پکڑ لیا

پیرس:    اولمپکس میں شریک بھارتی ریسلر انتم پنگھل اور ان کی ٹیم کو پیرس سے ڈی پورٹ ہونے کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انتم پنگھل کی بہن کو انتم کا ایکریڈیشن کارڈ استعمال کرنے پر سیکیورٹی نے پکڑ لیا۔

انتم نے اپنی بہن کو ان کا سامان واپس لانے کے لیے گیمز ویلج بھیجا تھا جہاں  وہ داخل ہونے میں کامیاب ہو گئیں لیکن سامان واپس لاتے ہوئے سیکیورٹی افسر نے انہیں پکڑ لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک بڑی ڈسپلنری خلاف ورزی کرنے پر ریسلر اور ان کی ٹیم کو ڈی پورٹ کیا جا رہا ہے، ایتھلیٹ کا اپنا ایکریڈیشن کارڈ کسی کو دینا ڈسپلن کی ایک بڑی خلاف ورزی ہے۔

بھارتی اولمپک ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ ڈسپلنری خلاف ورزی پر کیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق آئی او اے نے ڈسپلنری خلاف ورزی کی وضاحت نہیں کی، انتم کی بہن ہوٹل بھی گئی جہاں ریسلنگ ٹیم کے کچھ ارکان تھے، انتم کی بہن کو گیمز ولیج سے سامان لانے کا کہا گیا تھا۔

پیرس اولمپکس 2024ریسلر - انتم پنگھل
Comments (0)
Add Comment