پہلے چین کے اتحادی پھر کسی اور کے ہیں ، دورہ چین پر صدر آصف زرداری کا عالمی دنیا کو پیغام

پہلے چین کے اتحادی پھر کسی اور کے ہیں ، دورہ چین پر صدر آصف زرداری کا عالمی دنیا کو پیغام

صدر مملکت آصف علی زرداری نے بیجنگ میں اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ سے اہم ملاقات کی ، بیجنگ کے گریٹ ہال آف چائنہ پہنچنے پر صدر مملکت آسف علی زرداری کا شاندار استقبال اور ان کے اعزاز میں گارڈ آف آنر دیا گیا، اس  ملاقات میں چینیوں کی پاکستان میں سیکیورٹی اور سی پیک منصوبوں پر بات ہوئی ہے۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ  چاہے عالمی صورتحال میں کتنی ہی تبدیلیاں رونما کیوں نہ ہوں ، پاکستان چین کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔ پاکستان چین پاک اقتصادی راہداری (سی پیک) کی اعلیٰ معیار کی ترقی اور مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے پر عزم ہے اور کثیرالجہتی کو برقرار رکھنے، آزاد تجارت کو فروغ دینے اور دونوں ممالک اور ترقی پذیر ممالک کے مشترکہ مفادات کو آگے بڑھانے کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ چین کی مثالی ترقی اور خوشحالی چینی قیادت کے وژن اور عوام کی فعالیت کا مظہر ہے۔

آصف زرداری نے  عالمی ترقی میں چین کے تعاون پر چینی صدر کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔

ملاقات کے موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وفد کے اراکین بھی موجود تھے۔

صدر زرداری نے بیجنگ میں چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین چاؤلے چی سے بھی ملاقات کی، جس میں پاک چین اقتصادی راہ داری کی ترقی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سائنس اور ٹیکنالوجی، قابل تجدید توانائی، بنیادی ڈھانچے اور زرعی شعبے میں تعاون کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

صدر مملکت نے بیجنگ میں چین قومی ہیروز کی یادگار کا بھی دورہ کیا اور جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ہیرز کی یادگار پر پھول چڑھائے۔

اس موقع پر چینی صدر نے کہا کہ چین اور پاکستان اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت دار ہیں، چین اور پاکستان کے درمیان پائیدار روایتی دوستی تاریخی ہے، پاک چین دوستی دونوں ممالک اور ان کے عوام کا قیمتی اثاثہ ہے۔

 چین پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو گہرا کرنے، مشترکہ طور پر چین پاکستان اقتصادی راہداری کا "اپ گریڈڈ ورژن” بنانے اور پاکستان کی ترقیاتی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے میں مدد کرنے کے لئے تیار ہے۔ امید ہے کہ پاکستان اپنے ملک میں موجود چینی اہلکاروں، منصوبوں اور اداروں کے سیکیورٹی تحفظ کو مضبوط بنائے گا اور  دہشت گردی کے خلاف دوطرفہ اور کثیر الجہتی تعاون کو مضبوط بنائے گا۔

چینی صدر کا کہنا تھا کہ اگلے سال چین اور پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ منائی جائے گی اور دونوں فریقوں کو ثقافت، تعلیم اور میڈیا کے شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کو مزید گہرا کرنا چاہئے۔ بات چیت کے بعد دونوں سربراہان مملکت نے  چین پاکستان اقتصادی راہداری، تجارت، سائنس و ٹیکنالوجی، ریڈیو اور ٹیلی ویژن وغیرہ کے شعبوں میں باہمی تعاون کی متعدد دستاویزات پر دستخط کیے۔

قبل ازیں شی جن پھنگ نے  صدر پاکستان کے لئے  ایک استقبالیہ تقریب منعقد کی۔اسی رات شی جن پھنگ کی جانب سے عظیم عوامی ہال  میں صدر زرداری کے لیے استقبالیہ ضیافت کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

چین پاکستانشی جن پنگصدر آصف علی زرداری
Comments (0)
Add Comment