پوپ فرانسس نے نوعمر 12 قیدیوں کے پاؤں دھو کر انہیں بوسہ دیا
مسیحی برادری کے روحانی پیشواء پوپ فرانسس نے اٹلی میں بچوں کے ایک جیل میں جا کر نوعمر قیدیوں کے نہ صرف پاؤں دھوئے بلکہ انہیں بوسہ بھی دیا ۔
یاد رہے کہ قیدیوں کے پیر چومنے کی اس روایت کو ہولی تھرس ڈے کے نام سے جناب حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی اپنے قیدی ساتھیوں کے ساتھ گزاری آخری شام "دی لاسٹ سوپر” واقع سے منسوب کیا جاتا ہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پوپ فرانسس صحت یابی کے بعد روم کے مضافات میں واقع نوجوانوں کی ایک جیل کا دورہ کیا جہاں پوپ نے حضرت عیسیٰ کی عاجزی و انکساری کی روایت کا اعادہ کرتے ہوئے 12 نوعمرقیدیوں کے نہ صرف پاؤں دھوئے بلکہ انہیں چوما بھی ۔
واضح رہے کہ پوپ فرانسس پہلے پوپ ہیں کہ جنہوں نے غیر کیتھولک اورخواتین کے پاؤں دھونے کی اس روایت میں شامل کیا ۔
نوعمر بچوں کی جیل میں قید قیدیوں کا تعلق سینیگال کا مسلم جبکہ 2 خواتین تھیں ۔