لاہور(نیوز پلس) مرکزی رہنماء پاکستان مسلم لیگ (ق)اور اسپیکر صوبائی اسمبلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ پنجاب کو شہبازشریف دور میں جتنا نقصان پہنچا اُس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔لاہور میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ مہنگائی، بیروزگاری موجودہ حکومت نہیں بلکہ (ن) لیگ کی جانب سے عوام کیلئے تحفہ ہے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہاکہ عوام کے معیار زندگی بہتربنانے پر یقین رکھتے ہیں اور حکومت اس کے لیے اقدامات بھی کررہی ہے، نو منتخب ممبران کو ملکی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کرنا ہوگا۔چوہدری پرویز الٰہی نے کہاکہ سیاسی جماعتوں کافوکس عوامی مفاد ہوناچاہیے،اتتشارپھیلانے والے عناصر منفی ایجنڈیپر نظرثانی کریں اور اُسے ترک کر کے ملک و قوم کی خدمت کریں۔