پنجاب میں نمونیہ کے کیسز کو مانیٹراورسرکاری ہسپتالوں میں ویکسین کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ڈاکٹر جاوید اکرم

پنجاب میں نمونیہ کے کیسز کو مانیٹراورسرکاری ہسپتالوں میں ویکسین کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ڈاکٹر جاوید اکرم

نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے مقامی ہوٹل میں ذیابیطس پر قابو پانے کیلئے آگاہی سیمینار میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو بھی کی۔

آگاہی سیمینار میں پروفیسر ڈاکٹر آفتاب محسن، موڈریٹر ڈاکٹر عنیبہ سید، پروفیسر ڈاکٹر اسرار الحق، پروفیسر ڈاکٹر ظہیر اختر، ڈاکٹر ریچرڈ پراٹلے، ڈاکٹر امتیاز حسن و دیگر نے شرکت کی۔

نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ مفید اور صحت مند دوائی ہر مریض کا بنیادی حق ہے۔ ذیابیطس سے بچنے کیلئے ہمیں صحت مند لائف سٹائل اپنانا ہوگا۔

ہمیں اپنے روز مرہ زندگی میں صحت مند کھانے کو ترجیح دینی چاہئے۔ ورزش کو اپنی روزمرہ زندگی کا حصہ ضرور بنائیں۔

 نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے میڈیا نمائندگان کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہاکہ پنجاب میں انسانیت کے مجرم اور دشمن اتائیوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کر رہے ہیں۔

.پنجاب میں نمونیہ کے کیسز کو مانیٹر کیا جا رہا ہے اورسرکاری ہسپتالوں میں نمونیہ کی ویکسین کو یقینی بنایا جا رہا ہے

ڈاکٹر جاوید اکرمنگران صوبائی وزیر صحتنمونیہ
Comments (0)
Add Comment