پنجاب: میانوالی کے علاقے پہاڑی میں پولیس مقابلے میں 10 خوارجی دہشتگرد ہلاک
میانوالی میں پولیس سے مقابلے میں 10 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
ترجمان ترجمان پولیس کے مطابق میانوالی کے پہاڑی علاقے میں 10 سے 15 دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔
ترجمان کے مطابق پولیس اور خوارجی دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا، پولیس کی جوابی فائرنگ سے 10 خوارجی دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پولیس اور ایلیٹ کے تمام افسران و جوان فائرنگ میں محفوظ رہے ہیں۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق دہشت گردوں کی اطلاع ملنے پر پولیس فورس علاقے میں پہنچ گئی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف ڈی پی او میانوالی اختر فاروق کی قیادت میں آپریشن کیا گیا۔
پنجاب پولیس ترجمان کے مطابق آپریشن کے دوران پولیس سے فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشت گرد مارے گئے۔
آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس الرٹ ہے، دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا کر دم لیں گے۔
آئی جی پنجاب کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف کامیابی پر ڈی پی او میانوا؛ی اور ٹیم کو شاباش دی گئی۔