پشاور(نیوز پلس) خیبر پختونخواہ میں معطل کردہ پولیو مہم کا آج سے ایک بار پھر آغاز کر دیا گیا ہے۔ پشاور سمیت صوبے بھر میں چار ماہ سے معطل کردہ پولیو مہم آج سے پورے دوبارہ شروع کی جا رہی ہے۔پولیو کی نئی مہم صوبے کے انتیس اضلاع میں بیک وقت شروع کی جا رہی ہے۔ پولیو مہم کا افتتاح نواہی علاقے ماشو خیل سے کیا گیا ہے، مہم کے لیے پولیو کے تمام عملے اور لیڈی ہیلتھ ورکرز کو طلب کیا جا چکا ہے۔پولیس نے پولیو مہم کیلئے سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے، پولیس حکام نے پولیو مہم کو فراہم کی گئی سکیورٹی کا جائزہ لیا، ہوں نے پولیو ورکرز اور ڈاکٹرز سے بات چیت کی اور درپیش مسائل کے بارے میں دریافت کیا۔یاد رہے کہ خیبر پختونخوا میں تین مزید پولیو کیسز سامنے آنے کے بعد رواں سال کے دوران اس موزی مرض کی تعداد 44 ہو گئی ہے۔