پشاور زلمی نے اعصاب شکن مقابلے کے بعد اسلام یونائیٹڈ کو 8 رنز سے شکست دے دی

پشاور زلمی نے اعصاب شکن مقابلے کے بعد اسلام یونائیٹڈ کو 8 رنز سے شکست دے دی

پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) 9 کے 13ویں میچ میں پشاور زلمی نے اعصاب شکن مقابلے میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو 8 رنز سے  ہرا دیا ، پشاور زلمی نے اسلام یونائیٹڈ کو 202 رنز کا ہدف دیا تھا۔

 پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے  پی ایس ایل میں اپنی دوسری سنچری اسکور کی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے اس میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

 پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پشاور زلمی کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے، کپتان بابر اعظم 111 رنز کیساتھ ناقابل شکست رہے، صائم ایوب نے 38، پاؤل والٹر نے 19، آصف علی نے 17 رنز کی اننگز کھیلی۔

 پشاور زلمی نے ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کو زیر کیا جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز سے شکست ہوئی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے ایک میچ جیتا ہے جبکہ اسے دو میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

 اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو ہریا جبکہ ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خؒاف اسے شکست ہوئی۔

واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایونٹ میں اب تک تین میچز کھیلے ہیں اور صرف ایک میں کامیابی حاصل کی جبکہ پشاور زلمی نے ایونٹ میں چار میچز کھیل کر دو میں کامیابی سمیٹی اور 2 میچز میں اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

اسلام یونائیٹڈپشاور زلمیپی ایس ایل 9
Comments (0)
Add Comment